October 31, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب دیہی علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان مستحسن اقدامات سے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے تیزی سے ترقی کی منازل طے کریں گے۔ ان خیالات کااظہار ایس پی او پنجاب کے رینجل ہیڈ شاہنواز خان نے خوشاب اور

IMG-20240804-WA0053

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب دیہی علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان مستحسن اقدامات سے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے تیزی سے ترقی کی منازل طے کریں گے۔ ان خیالات کااظہار ایس پی او پنجاب کے رینجل ہیڈ شاہنواز خان نے خوشاب اور نورپورتھل کے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی شرکت سرکاری منصوبوں کی پائیداری کی ضمانت ہوتی ہے اور ان مراحل پر عوام کی شرکت سے شفافیت کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ دوران میٹنگ پی آر ایم ایس تحصیل نورپورتھل کے مینجر شاہداسلم اور پی سی سی آفیسر ملک عبدالواحد سگو نے ریجنل ہیڈ کو بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی تنظیموں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے علاقائی مسائل میں موثر کردار ادا کر سکیں. شاہنواز خان نے کہا کہ ایس پی او پاکستان میں گزشتہ تیس سال سے سماجی تنظیموں اور دیہی علاقوں میں مقامی آبادی کی شرکت کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ دورہء خوشاب کے دوران شاہنواز خان نے پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے تحصیل آفس اور دیہی تنظیم تیتری کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پروگرام مینجر رئیس علوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔