November 26, 2026

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں بارے اہم اجلاس۔

20250722_170022

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں بارے اہم اجلاس۔

اجلاس میں سپورٹس کی نئی سکیموں کے پی سی ون بارے اہم فیصلے کئے گئے۔

پنجاب میں 88نئی سپورٹس سکیمیں تعمیر ہوں گی،ڈی جی سپورٹس پنجاب

38سپورٹس سکیموں کے پی سی ون تیار ہوگئے ہیں،خضرافضال چودھری

پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

پنجاب کے تمام ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے،خضرافضال چودھری

اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمدکلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ شریک

پنجاب کے ڈویژنل سپورٹس افسران اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے

اس موقع پر فیلڈ فارمیشن، ضلعی اور ڈویژنل افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل اونرشپ لیں۔

انہیں کہا گیا کہ وہ منصوبوں کو پی سی ون سے لے کر تکمیل اور ہینڈنگ اوور تک خود باقاعدگی سے وزٹ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک مؤثر رپورٹنگ میکنزم بھی تشکیل دیا جائے تاکہ ہر مرحلے کی نگرانی ممکن ہو۔

افسران کو تاکید کی گئی کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور تمام کام بروقت مکمل ہوں تاکہ عوام کو جدید سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔