سرگودھا میں لڑکی کا اغواء کے بعد قتل، لاش جانوروں کے باڑے سے برآمد
سرگودھا میں لڑکی کا اغواء کے بعد قتل، لاش جانوروں کے باڑے سے برآمد
سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 124 جنوبی میں سا۔ت سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کی لاش اس کے قریبی رشتہ داروں کے جانوروں کے باڑے سے ملی۔
لڑکی کو کل شام کے وقت اغوا کیا گیا تھا ہر طرف ڈھونڈنے کے باوجود لڑکی نہیں ملی۔ آج صبح اس کی باڈی مل گئی
واقعے کا مقدمہ تھانہ سلانوالی میں دادا کی مدعیت میں درج، جبکہ زیاد تی کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر ڈی پی او سرگودھا موقع پر پہنچے اور ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی یقین دھانی کرائی۔
انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔