November 26, 2026

چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ موبائل فون اور ہنڈفری کے استعمال کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق

20250722_170022

چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ

موبائل فون اور ہنڈفری کے استعمال کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق

عینی شاہدین کے مطابق متوفی ریلوے پٹری پر چلتے ہوئے موبائل استعمال کر رہا تھا.
چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بالمقابل دربار ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی نے کانوں میں ہنڈفری لگا رکھی تھی اور ریلوے لائن پر چلتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہا تھا۔ ٹرین کے قریب آنے کی آواز سنائی نہ دینے کے باعث وہ جان نہ بچا سکا۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔حادثہ شہریوں کے لئے سبق آموز پیغام ہے کہ ریلوے پٹری پر چلتے ہوئے موبائل فون اور ہنڈفری کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔