لو جی ایک نیا کٹا کھل گیا
لو جی ایک نیا کٹا کھل گیا
یہ بھی ایک سیکنڈل پروان چڑھ رہا ہے جس سے رانا سکندر لا علم ہے ابھی اسکو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ۔
سکولوں کی سٹینڈنگ کمیٹی تک میری بات پہنچائیں۔۔
آوٹ سورس ہونے والے زیادہ تر سکول ان لوگوں کو دیے گئے جن کے کرائے کی بلڈنگز میں سکول پہلے سے چل رہے تھے۔۔ہوا یہ کہ انھوں نے کرائے کی بلڈنگز خالی کرکے گورنمنٹ کی بلڈنگز میں بچے شفٹ کردیے اور انکا ڈیٹا گورنمنٹ ٹیب/سسٹم میں درج کردیا گیا۔۔تو ہوگئی اس طرح ان ڈید سکولوں میں انرولمنٹ۔۔وہ پرائیویٹ ٹھیکیدار پرائیویٹ بلڈنگز کے کرایوں سے بھی بچ گئے۔۔اور معاوضہ بھی حکومت کی طرف سے مل رہا ہے۔۔فرنیچر بھی مفت ۔۔بلڈنگ بھی
مفت۔۔۔2000روپے فی بچہ بھی حکومت سے مل رہا۔۔باقی جتنا بچوں سے بٹور سکتے ہیں۔۔وہ بھی بٹور لیتے ہیں۔۔ان بلڈنگز میں شفٹ ہونے کے بعد پک اینڈ ڈراپ کی مد میں رکشوں اور کیری ڈبوں کا کرایہ بھی بچوں سے وصول کیا جاتا ہے۔۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منسٹری برانچ کے ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے پر معلومات شیئر کی ہیں کہ۔۔چند بیوروکریٹس
بھی اس میں ملوث ہیں۔۔انھوں نے اپنے جاننے والوں کے نام سے این جی اوز رجسٹرڈ کروا کر سکول خود رکھے ہیں۔۔تبھی یہ معاوضہ فورا سے پہلے 750 روپے سے 2000روپے تک کروایا گیا۔۔
یہ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کا سکینڈل پاکستان میں بننے والے ہر سکینڈل سے بھی بڑا سکینڈل ہے چند لوگوں نے اپنے ذاتی مفادکی خاطر پاکستان کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہمیشہ کیلئے کرپشن کی نذرکردیا