November 26, 2026

*🔴جڑواں شہروں میں پھر بارش، کار سوار باپ بیٹی سمیت 3 افراد ریلے میں بہہ گئے*

IMG-20250722-WA0251

*🔴جڑواں شہروں میں پھر بارش، کار سوار باپ بیٹی سمیت 3 افراد ریلے میں بہہ گئے*

جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی کی نجی سوسائٹی میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد ریلے میں بہہ گئے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ملک بھر میں حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 221 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا تھم جانے والا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، راولپنڈی میں منگل کی صبح سب سے زیادہ بارش کچہری کے مقام پر 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

62 سالہ کرنل (ریٹائرڈ) اسحٰق قاضی جو مکان نمبر 51، گلی نمبر 72، سیکٹر A، ڈی ایچ اے فیز 5 کے رہائشی ہیں، وہ اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی ہونڈا سٹی گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئے، اور قریبی سڑک پر شدید بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے ان کی گاڑی بند ہو گئی۔
جب کرنل (ر) اسحٰق گاڑی کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا اور دونوں باپ بیٹی بارش کے نالے میں بہہ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، ڈی ایچ اے فیز 5 کے عملے، ریسکیو 1122، اور غوطہ خوروں کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جو اس وقت بھی جاری ہے۔