November 16, 2026

میلسی ( .بیو رو چیف . چمک کا کمال یا کچھ اور؟تھانہ صدر پولیس پرناجائز قبضہ دلوانے کے لئے زمین کی مالک ایک حاملہ اور دو نابینا نوجوان لڑکیوں کو اٹھا کر تھانہ میں بند کر کے زمین کے

IMG-20250722-WA0183

میلسی ( .بیو رو چیف . چمک کا کمال یا کچھ اور؟تھانہ صدر پولیس پرناجائز قبضہ دلوانے کے لئے زمین کی مالک ایک حاملہ اور دو نابینا نوجوان لڑکیوں کو اٹھا کر تھانہ میں بند کر کے زمین کے کاغذات پرانگوٹھے اور دستخط کروانے کے لئے تشدد اوردباؤ ڈالنے کا الزام، موضع غلام سندھی کی ممتاز مائی کی پریس کانفرنس، بزرگ خاتون نے متاثرہ لڑکیوں کی ویڈیو بھی میڈیا کو پیش کر دی۔ وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، موضع غلام سندھی کی رہائشی بزرگ خاتون ممتاز مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 19 جولائی 2025 کو دوپہر کے وقت پولیس اہلکاروں کی ایک نفری نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گیٹ کے تالے توڑ کر اپنے تالے لگا دیے۔اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی 35 سالہ حاملہ بیٹی بابرہ، 20 سالہ نابینا بیٹی آمنہ اور 18 سالہ نابینا بیٹی ثمینہ کو زبردستی حراست میں لیا، تشدد کیا اور تھانہ صدر منتقل کر دیا۔ ان کے ساتھ دیور کے بیٹے نزاکت اور لیاقت کو بھی تھانے لے جایا گیا۔ممتاز مائی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹیوں کو رات بھر تھانے میں رکھا گیا اور ان پرتشدد کے ذریعے دباؤ ڈالا جاتا رہا کہ وہ وقاص شمس نامی شخص کے نام چار کنال اراضی کے انتقال کے لئے کاغذات پر دستخط اور انگو ٹھا لگا دیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ان سے زمین مستاجری پر حاصل کی تھی، اس نے اشٹام پر انگوٹھا لگوا کر زمین اپنے نام کروانے کی بھی کوشش کی تھی۔ ممتاز مائی کے بقول، انہوں نے زمین کے معاملہ پر عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔جبکہ پولیس کو عدالتی حکم نامہ کو بھی نظر انداز کر دیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر سے میڈیا کے رابطہ پر کہا کہ جو الزام عائد کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔تاہم متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب اوردیگر ھکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔