November 16, 2026

کمالیہ .افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو,چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ..ریلوے اسٹیشن کمالیہ کے قریب ڈاکوؤں کا ناکہ، مزاحمت پر فائرنگ

IMG-20250722-WA0177

کمالیہ .افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو,چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ..ریلوے اسٹیشن کمالیہ کے قریب ڈاکوؤں کا ناکہ، مزاحمت پر فائرنگ
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا موقع سے فرار، گرفتار ملزم کا تعلق لاہور سے
کمالیہ تھانہ سٹی کمالیہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ریلوے اسٹیشن کے قریب شہریوں کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دو مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، لیکن گولی ان ہی کے ساتھی کو جا لگی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو موقع پر موجود افراد نے قابو کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا، تاہم فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش اور تعاقب جاری ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔