October 30, 2026

اوکاڑہ ۔۔بیورو چیف۔۔ جاوید راہی۔۔۔ الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے گزشتہ 35 سال کی طرح اس مرتبہ بھی یوم آزادی سابقہ روایات کے مطابق منانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت عبد اللہ رشید منعقد ہوا ۔ جسمیں ، طاہر ریاض چوہدری ، سید ندیم جعفری ، ماجد سیعد

IMG-20240804-WA0044

اوکاڑہ ۔۔بیورو چیف۔۔ جاوید راہی۔۔۔
الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے گزشتہ 35 سال کی طرح اس مرتبہ بھی یوم آزادی سابقہ روایات کے مطابق منانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت عبد اللہ رشید منعقد ہوا ۔ جسمیں ، طاہر ریاض چوہدری ، سید ندیم جعفری ، ماجد سیعد راؤ ، رانا ذوالفقار علی ، سجاد خالق لکھوی ، شیخ محمد وسیم ، نیر رضا ، سید طہ ندیم واسطی ، عبدالمالک ، سید زریاب ندیم جعفری ، ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس مرتبہ چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 11 ۔ اگست 2024 مختلف اداروں ، شاہراہوں ، میں پودے لگائے جاہیں گے ۔ 12۔ اگست قرات ، نعت ، تقریر ، ملی نغموں کے مقابلہ جات ہونگے ۔ 13۔ اگست کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد میں ہاکی ، کرکٹ ، فٹبال ، کراٹے ، سائیکل ریس رسہ کشی کے مقابلے ہونگے ۔ جبکہ 14 اگست کو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رینالہ خورد میں سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوگئی ۔ اس موقع پر پانچویں آٹھویں میٹرک میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات ، اساتذہ ، ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف ، کھلاڑی ، خصوصی افراد ، صحافتی شخصیات ، سول سوسائٹی ، مختلف محکموں جن میں رسیکیو 1122 ، بہبود ابادی ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، میونسپل کمیٹی کے ورکرز ، پی ٹی سی ایل ، محکمہ ڈاک خانہ ، محکمہ پولیس میں اچھی شہرت ، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے ملازمین ، پودے لگانے والے اداروں اور تنظیموں کے عہدیداران ، مختلف محکموں سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو لائف اچیومنٹ ایوارڈز دئیے جائیں گے