سکھر () پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن میڈیا سیل کے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز سکھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے دیگر ریلوے
سکھر () پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن میڈیا سیل کے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز سکھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے دیگر ریلوے افسران کے ہمراہ سکھر، روہڑی، خانپور، جیکب آباد سیکشن اور نواب شاہ تک مختلف ریلوے اسٹیشنز کا خصوصی دورہ کیا،دورے کا مقصد ریلوے ٹریک، سگنل سسٹم، پھاٹک، کراسنگ، موڑ اور گولائیوں سمیت ریلوے انفرااسٹرکچر اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی ایس سکھر جمشید عالم نے مختلف اسٹیشنز پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسافروں کو ٹھنڈے پانی معیاری کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈی ایس کے ہمراہ ڈی ٹی او محسن سیال، ڈی سی او ابراہیم بلوچ، ڈی این ون ضیاء الجبار، ڈی ایم او مقصود گل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،اسکے علاوہ ADB کی ٹیم کے ساتھ وزٹ کر کے ڈی ایس ریلویز جمشید عالم نے انہیں ریلوے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے ہدایت کی کہ مسافر ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشن پر باقاعدگی سے اسپرے کیا جائے اور صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر رنگ روغن اور ضرورت کے مطابق اسٹیشن کی مرمت کی جائے تاہم ایم او روہڑی ایم او خانپور ایم او جیکب آباد اور ایم او نواب شاہ کی خصوصی طور دن اور رات کے اوقات میں ڈیوٹیز لگائیں ہیں اور ہدایات جاری کیں کہ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔