شامی صوبے و شہر سویدا اور گردونواح میں مسلح قبائلی جنگجوؤں کے انخلاء اور شامی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد سویدا میں امن بحال ہو چکا یے
شامی صوبے و شہر سویدا اور گردونواح میں مسلح قبائلی جنگجوؤں کے انخلاء اور شامی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد سویدا میں امن بحال ہو چکا یے
شامی محکمہ شہری دفاع کے مطابق انسانی ہمدردی کے تحت سویڈا گورنریٹ سے آنے والے ان 73 شہریوں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا یے نیز ہم انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے تعاون سے پناہ گاہوں میں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں
شامی داخلی سلامتی کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ
زیر حراست بدو خاندانوں کو آنے والے گھنٹوں میں رہا کر دیا جائے گا اور ہم تمام فریقین کی طرف سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جس نے خلاف ورزی کی اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا
ہم ریاستی اداروں کے لئے استحکام کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ سب کو یکساں انصاف اور امن ملے
بعض اطلاعات کے مطابق درعہ اور سویدا کی فضاؤں میں وقفے وقفے سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہیں اور پھر فوری نکل جاتے ہیں
اس ساری کشیدگی میں زخمی ہونے والوں اور زیر حراست افراد کو شہر کے اندر سے نکالنے کے لیے سرکاری بسیں سویدا میں داخل ہو چکی ہیں
#قصوریات