November 19, 2026

*پاکستان اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر چوہدری منیر احمد گوندل منعقد ہوئی*

IMG-20250721-WA0510

*پاکستان اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر چوہدری منیر احمد گوندل منعقد ہوئی*

*وہاڑی ( بیو رو چیف ) پاکستان اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری منیر احمد گوندل کر رہے تھے۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس میں مرکزی چیرمین جہانگیر افضل کیانی، وائس چیرمین مشتاق احمد کلواڑ، سنیئر نائب صدر حضوربخش کھوکھر، جنرل سیکرٹری مہر اعظم کلاسرہ، سرپرست اعلی مشتاق عزیز کھوسو , نائب صدر نزاکت علی چوہان, نائب صدر میاں غلام اکبر شانو آفریدی, نائب صدر عنایت انجم, ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اللہ یار ڈومکی, انفارمیشن سیکرٹری احسان اللہ جٹ و دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے تنظیم کوچاروں صوبوں میں فعال کرنے اور تنظیم کی بہتری کے لیے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے اپنی اپنی رائے دی۔ اجلاس میں پنجاب اور بلوچستان کی منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سےبھی مشاورت کی گئی۔ مرکزی کابینہ میں تنظیم کی بہتری کے لیے بعض اقدامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں تمام مرکزی عہدیداران کی تعارفی میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام مرکزی عہددارن شرکت کریں گے۔ تعارفی میٹنگ میں پاکستان اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی پروقار تقریب حلف برداری کا بھی انعقاد کیا جاۓ گا۔ اجلاس کے آخر میں تعارفی میٹنگ کے انعقاد کے حوالے سے شہر اور جگہ کا تعین کرنے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی جو کہ وقت اور جگہ کا تعین کرکے مرکزی صدر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں مملکت خداداد اور ملک و قوم کی ترقی کےلیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔*