November 16, 2026

اس نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن ایک عورت تھی، مردوں کے معاشرے سے بغاوت کے جرم میں پکڑی گئی۔ مقتل تک اپنے قدموں سے

FB_IMG_1753070957532

اس نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن ایک عورت تھی، مردوں کے معاشرے سے بغاوت کے جرم میں پکڑی گئی۔ مقتل تک اپنے قدموں سے ائی۔ صاف ستھرے کپڑے ہوئے، اس نے چادر کے نیچے پکڑے ہوئے قرآن کو قاتلوں کے گروہ کے حوالے کیا، جس میں اس کا باپ، بھائی اور قریبی رشتے دار شامل تھے۔ اس نے کسی کے چہرے پر پیار بھری آخری نظر نہیں ڈالی، تاکہ ان کو خجالت کا احساس نہ ہو۔ وہ کسی کے گلے لگ کر روئی نہ کسی کو خدا حافظ کہا۔ سر اٹھا کر بندوقوں کے باڑ کے سامنے کھڑی ہوگئی۔ قاتل ان کے پیچھے اپنی بندوقیں لیے کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے اسے کہا کہ تھوڑا آگے کھڑی ہو جائے۔ اس نے مڑے بغیر کہدیا کہ صرف گولی مارنے کا حق ہے۔ وہ آخری گولی لگنے تک اپنا باغی سر اٹھائے کھڑی تھی۔ نام اس کا شیتل تھا لیکن وہ مظبوط اعصاب کی بہادر باغی لڑکی تھی۔ اسے بغاوت کرنے کا حق تھا جو اس نے استعمال کیا، اگر اس کے ساتھ لڑنے اور اپنے پیار کو بچانے اور اس کی خاطر لڑنے کا حق ہوتا تو لڑ لڑ کر مرتی۔ لیکن قاتل اس کے بھائی باپ اور رشہ دار تھے، اس لیے اس نے سر اٹھا کر ان پر اچٹتی نظر ڈالنا بھی مناسب نہیں سمجھا، قرآن حوالے کرکے کہا، صرف گولی مارنے کا حق ھے