November 17, 2026

کل سینٹ الیکشن ہے۔ 🔥🔥

20250720_073141

کل سینٹ الیکشن ہے۔ 🔥🔥

آج تحریک انصاف کی بہترین حکمت عملی سامنے آئی جہاں ایک جانب اراکین غیر حاضر رہے تو دوسری جانب اسپیکر نے اجلاس سیدھا 24 تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے۔

مخصوص نشستوں پہ آج حلف نہیں اٹھایا گیا تو یہ سیٹیں اب خالی ہیں ۔ اس صورت میں الیکشن ہوتے ہیں تو تحریک انصاف دس سیٹیں نکال سکتی ہے کیونکہ کل ممبران 120 تصور ہوں گے۔

اب عین ممکن ہے کہ سینٹ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں اور نظام کے رکھوالوں کی دوڑیں لگ جائیں۔

دوسری صورت میں عدالت خود ایکشن میں آئے لیکن کورٹ آرڈر کی غیر موجودگی میں اسپیکر کو پابند بھی نہیں کیا جا سکتا لہذا یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ نظام کیا راستہ نکالتا ہے اور ڈپٹی سپیکر ، پینل آف چیئرمین یا گورنر میں سے کس کو نامزد کیا جاتا ہے۔ کیا سارے پروسیجر اور کورٹ آرڈر کو بائی پاس کر کے براہ راست گورنر کو حکم دیا جائے گا کیونکہ ایک دن بھی مزید تاخیر ہوئی تو کل سینٹ الیکشن بھی ہے ۔

سینٹ میں دو تہائی اکثریت پوری کرنے کےلیے اب نظام کی دوڑیں لگیں گی۔ اسپیکر نے ابتدائی کام کر دکھایا ہے۔ اب دوبارہ حکم آتا ہے تو کورٹ آرڈر طلب کر کے رہی سہی کسر نکالی جا سکتی ہے۔ اسپیکر ڈٹ گیا تو معاملہ مزید دلچسپ ہو گا اور نظام کے رکھوالوں کو مزید ننگا کرے گا۔