November 17, 2026

آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری “معرکہ حق” بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کے جواب میں ایک حقائق پر مبنی مؤثر بیانیہ پیش کرتی ہے۔ ڈاکومنٹری

20250720_182443

آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری “معرکہ حق” بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کے جواب میں ایک حقائق پر مبنی مؤثر بیانیہ پیش کرتی ہے۔ ڈاکومنٹری میں پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا گیا ہے اور بھارت کی کہانیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بھارت آج تک کوئی قابلِ اعتماد ثبوت فراہم نہیں کر سکا، جب کہ خود بھارتی شہری شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس، بھارتی طیاروں کے ملبے اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے جیسے شواہد بھی ڈاکومنٹری میں پیش کیے گئے ہیں۔ یہ ڈاکومنٹری پاکستان کے مؤقف کو سچائی کے ساتھ دنیا کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش ہے۔