اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا شہر بھر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا شہر بھر میں مین ہولز اور ڈرینز کی صفائی کے کاموں کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر نے رب نواز نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات پر مین ہولز اور ڈرینز کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں بنائی گئی ٹیموں کو تمام نشیبی علاقوں کی کلیرنس کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران نکاسی اپ کے لیے نالیوں کی صفائی ازاد ضروری ہے، اس لیے عملہ صفائی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ بیگز اور کوڈا کرکٹ نالیوں میں پھینکنے کی بجائے کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ اس کو محفوظ انداز میں تلف کیا جا سکے اور نکاسی آب کی راہ ہموار کی جا سکے۔