ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں 55 فور آر کے شہری بیرون ملک ملازمت کے خواب سجائے دھوکہ دہی کا
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں 55 فور آر کے شہری بیرون ملک ملازمت کے خواب سجائے دھوکہ دہی کا شکار ہو گئے۔ جعلساز ظفر نے درجنوں افراد سے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور لیے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ظفر نے محمد ذیشان، محمد آصف، محمد ضوان سمیت دیگر افراد سے 45 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے کہ وہ انہیں سعودی عرب میں نوکری کے ویزے فراہم کرے گا، تاہم نہ ویزے دیے گئے اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ متاثرہ افراد نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ایف آئی اے کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے فراڈیوں کو روکا جا سکے۔