November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی )صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری

IMG-20250719-WA0158(1)

سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی )صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ روہڑی سرکل نے ایک اور اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ہے موصولہ اطلاعات کے گزشتہ روز ایکسائز پولیس کے AETO قمرالدین سیال کی سربراہی میں ایکسائز پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو ٹی اسپتال مرکزی جیل روڈ تعلقہ روہڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ایکسائز پولیس نے کارروائی کے دوران ایک لوڈر رکشہ نمبر LC-8707 تحویل میں لیا گیا جس میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد کی گئی کارروائی کے دوران ایک ملزم زین الدین ولد عین الدین مینگل کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایکسائز پولیس اسٹیشن روہڑی سرکل میں مقدمہ نمبر 11/2025 درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ سخت چیکنگ ناکہ بندی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی پالیسی کے باعث منشیات فروشوں کے عزائم کو پے در پے ناکامی کا سامنا ہے اور مستقبل میں بھی یہ کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری رہے گا ترجمان ایکسائز کے مطابق سندھ بھر میں انسداد منشیات کی جاری مہم میں روہڑی سرکل کی یہ کارروائی ایک اہم کامیابی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:ایکسائز پولیس کے کاروائی کے دوران جیل روڈ سے گرفتار منشیات فروش اوراسکے قبضے سے برآمد منشیات ایکسائز پولیس کی تحویل میں ہے