November 16, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چودری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا جائزہ اجلاس

20250716_213231

بیوروچیف جاوید راھی

اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چودری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں محکمہ ریسکیو، ہیلتھ، ایجوکیشن، ایریگیشن، سول ڈیفنس، ایگریکلچر، لائیو سٹاک سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

اجلاس کو حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایات

بارشوں اور سیلابی صورتحال میں عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کے احکامات

اربن فلڈنگ سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام میونسپل کمیٹیوں کے افسران عوامی ریلیف کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر

ضلع بھر میں خطرناک بلڈنگز کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

احتیاط برتی جائے کہ کہیں بھی مین ہول کورز مسنگ نہ ہوں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

حالیہ صورتحال میں سیلاب کا خطرہ نہیں تاہم پیشگی انتظامات بہتر حکمت عملی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

تمام متعلقہ محکمے فلڈ پلان تیار کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے مقامات کا تعین کیا جائے۔ چوہدری عبدالجبار گجر

تحصیل لیول پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری تیار رکھی جائے۔ چوہدری عبدالبار گجر

مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالبار گجر