October 30, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ماہ اگست شروع ہوتے ہی خوشاب کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں جشن آزادی پروقار طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، پورے شہر میں سبز ہلالی قومی پرچم ، جھنڈیوں ، بیج اور نئے ڈیزائن کی دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے اسٹال سج گئے،

20240730_170303

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ماہ اگست شروع ہوتے ہی خوشاب کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں جشن آزادی پروقار طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، پورے شہر میں سبز ہلالی قومی پرچم ، جھنڈیوں ، بیج اور نئے ڈیزائن کی دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے اسٹال سج گئے، مہگائی کے باوجود خریداروں کا ہجوم،جوہر آباد کے شہریوں کی جانب سے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا جا رہا ہے ،جشن آزاری کی تیاریوں کے سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ 14اگست کو پاکستان کی شکل میں ہمیں اپنے آباو آجداد کی لازوال جدو جہد اور قربانیوں کاثمر ملا، ہوشربا مہنگائی ہمارے جذبہ ءحب الوطنی پر اثر انداز نہیں ہو سکتی،مہنگائی کے عفریت کے باوجود انشاء اللہ وہ چودہ اگست شایان و شان طریقے سے جشن آزادی منائیں گے۔