November 17, 2026

🌐جرمنی میں 55 سالہ شخص پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار۔ جرمنی کی ریاست ہیسے میں 55 سالہ جرمن شہری کو پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی

IMG-20250717-WA0287

🌐جرمنی میں 55 سالہ شخص پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار۔ جرمنی کی ریاست ہیسے میں 55 سالہ جرمن شہری کو پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے نہ صرف خود بچوں کا جنسی استحصال کیا بلکہ دوسروں کو بھی ایسے کاموں پر اُکسایا، اور ان ملاقاتوں کی منظم طور پر ویڈیوز بھی بنائیں۔
جرمن حکام ہیسے پولیس اور دارم‌اشٹڈ کے پراسیکیوٹر کے مطابق یہ گرفتاری پاکستان میں کی گئی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی، جن میں 6 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے ایک گروپ کا انکشاف ہوا۔

پاکستانی حکام کے مطابق یہ شخص 2024 کے موسم گرما سے مئی 2025 تک بار بار پاکستان آتا رہا اور وہاں ایک قسم کے “بچوں کے کلب” کی آڑ میں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا رہا، جہاں خفیہ کیمرے بھی نصب تھے۔

پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے جرمن حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کیں، جس کے نتیجے میں یہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا ایک ممکنہ بدفعلی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔