فیصل آباد۔خالد شہزاد کی رپورٹ۔ پاکستان بھر میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے جانی مالی نقصان پر
فیصل آباد۔خالد شہزاد کی رپورٹ۔
پاکستان بھر میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے جانی مالی نقصان پر المصطفے فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔وائس چیرمین طارق چشتی نے اظہار افسوس کرتے ھوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ھماری ساری ہمدردیاں ھیں۔اس وقت مون سون کی بارشیں پہلے سے زیادہ ھورھی ھیں اور دریاؤں میں سیلاب آنے کے قوی امکان ھیں۔حکومت بروقت اقدامات کرے اور کم سے کم نقصان ھوسکے۔عوام میں آگاھی بہت ضروری ھے۔سیلاب کی بروقت آگاھی بہت سارے نقصانات سے بچا سکتی ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے رضاکار سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آگاھی مہم شروع کیے ھوئے ھیں۔اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ریلیف کیمپ لگا کر سیلاب میں پھلینے والی وبائی امراض کا تدارک کرنے میں مصروف ھیں۔حکومت شہروں میں ساری توجہ مرکوز کیے ھوئی ھے لیکن دیہات میں کوئی توجہ نہیں ھے۔بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعہ کا نقصان بہی پاکستان کو کسی بھی وقت ھوسکتا ھے کہ بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا جائے ۔پہلے ھی یہ کئی دفعہ کرچکا ھے۔اس لیے ھر وقت چکنا رھنے کی ضرورت ھے