*🔴ٹرانسپورٹرز نے موقع سے فائدہ اٹھالیا؛ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد کرائے بڑھا دیئے*
*🔴ٹرانسپورٹرز نے موقع سے فائدہ اٹھالیا؛ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد کرائے بڑھا دیئے*
*لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ*
ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیئے
کرایوں میں50 سے200 روپے تک اضافہ کیا گیا
لاہور سے بھکر اور چکوال تک کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا۔۔
لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات، خصوصاً ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد مال بردار اور عوامی ٹرانسپورٹرز نے بدھ کے روز کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کرایوں میں اضافہ ناگزیر بنا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی مالی دباؤ میں ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ہمیں کرایے بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے یہ اضافہ بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے کیا ہے، جس پر شہریوں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی جینا دوبھر کر رکھا ہے اور حکومتی منظوری کے بغیر کرایوں میں اضافہ ان کے مسائل کو مزید بڑھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس میں خاص طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ شامل ہے۔