اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بارشی پانی کے انخلاء کے لیے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز رات گئے فیلڈ میں موجود، انہوں نے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بارشی پانی کے انخلاء کے لیے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز رات گئے فیلڈ میں موجود، انہوں نے تحصیل روڈ پر سٹاف کو بارش پانی نکالنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے تحصیل روڈ اور گول چوک پر سٹاف کو نالیوں کی صفائی کے احکامات جاری کیے تاکہ بارشی پانی کو بازاروں سے جلدی نکالا جا سکے، انہوں نے نے ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی نکالنے کے لیے محنت اور دل جمعی سے کام کریں اور مون سون بارشوں کے دوران صفائی ستھرائی اور نکاسی اپ کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔