اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ، انہوں نے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی اور مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے تواتر سے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات دیں، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سیوریج لائنز کو بھی صاف کرنے کے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ بارشی پانی کے نکاسی کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہے، انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کے بروقت انخلاء کے لیے مختلف امور کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گی، اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں اور شہر کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام ڈسپوزل سٹیشن بھی مکمل آپریشنل رکھے جائیں۔