November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے(ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد محمد عابد سرور کھوکھر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

20250714_190353

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے(ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد محمد عابد سرور کھوکھر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) آفس کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد حکومت پنجاب کی جانب سے کسان بھائیوں کو مالی امداد کے تحت پے آرڈرز کی تقسیم کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) حسن ضیا راجڑ نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عابد سرور کھوکھر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ کسانوں کو شفاف، فوری اور آسان طریقے سے ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔