– نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے چشمہ جہلم لنک کینال کے سٹاف کے
– نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے چشمہ جہلم لنک کینال کے سٹاف کے ساتھ اپنے دفتر میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی ۔ جس میں مذکورہ نہر کے اندر تیرنے ،وہاں پر سیر وتفریح کرنے ، پیلووینس سڑک پر خطرناک درختوں کی کٹائی جو کہ طوفان بادوباراں کے نتیجے میں گر سکتے ہیں،اسی طرح پر پل کی موجودہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر ہیوی لوڈڈ گاڑیوں کو اس پر گزرنے کی پابندی کے بارے میں متعلقہ ارباب اختیار سے منظوری لینے کی بابت اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی گئی ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیلووینس کے قریب سی جے لنک کینال کی حافظاں والی پل کی خستہ حالی کے بارے میں تمام متعلقہ حکام سے ترجیحی بنیادوں پر رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو بھی اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے اہلیان علاقہ پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں تاکہ پل کی خستہ حال صورتحال کی وجہ سے خدانخواستہ کسی قسم کی پریشان کن صورتحال سے بچا جا سکے ۔