November 16, 2026

حیسکو الرٹ حیدراباد۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت پوری حیسکو ریجن میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے 132 کے وی کے 12 عدد ٹاور گر گئے ہیں اور ہمارے 18 عدد گرڈ

IMG-20250715-WA0196

حیسکو الرٹ
حیدراباد۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت پوری حیسکو ریجن میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے 132 کے وی کے 12 عدد ٹاور گر گئے ہیں اور ہمارے 18 عدد گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بند ہے اس وقت ہمارے کنٹرول روم میں چیف ایگزیکٹو افیسر فیض اللہ ڈاہری. ڈپٹی کمشنر حیدراباد زین العابدین چیف اپریٹنگ افیسر اعجاز احمد شیخ چیف انجینیئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ اسٹیشن رمیش کمار سپرٹینڈنگ انجینیئر اپریشن سرکل حیدراباد سہیل احمد شیخ کنٹرول روم میں موجود ہیں کنٹرول روم کے انچارج غلام سرور انڑ بھی موجود ہیں۔

اور حیدراباد شہر کی صورتحال کے مطابق تفصیلات یہ ہیں کہ 152 فیڈر میں سے اس وقت100 عدد فیڈر ہمارے بحال ہو گئے ہیں جس میں زیادہ تر فیڈر ہمارے واسا کے ہیں جو بجلی کی فراہمی مسلسل دے رہے ہیں۔
52 فیڈروں میں ہمیں زیادہ تر پریشانی یہ ارہی ہے کہ کئی علاقوں میں درخت گرے ہیں جس کی وجہ سے وہ فیڈر ہمارے متاثر ہیں اور ان کی بحالی میں ہمیں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مکمل سیفٹی کے ساتھ بجلی بحال کرتے جائیں کیونکہ سیفٹی فرسٹ اس کے بعد کام حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری