*🌐پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے موسمی الرٹ:*
*🌐پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے موسمی الرٹ:*
*15 تا 17 جولائی 2025 کے دوران پنجاب میں شدید بارشیں اور تیز ہواؤں/گرج چمک کا امکان*
*🌧️ محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک موسمی سسٹم 14 جولائی کی شام سے 17 جولائی تک پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔*
اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول:
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیّہ
میں تیز بارش، ہوا اور بعض مقامات پر بہت زیادہ بارش متوقع ہے۔
*🌐 عوام الناس کے لیے اہم ہدایات:*
• 🏞️ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور صرف ضرورت کے وقت ہی سفر کریں، خاص طور پر نشیبی یا حساس علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
• 🏚️ کمزور عمارتوں، سائن بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے قریب نہ جائیں۔
• ⚡ بارش کے دوران بجلی کے آلات اور تاروں سے دور رہیں۔
• 📢 مقامی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
• 🌊 اپنے اردگرد موجود نالوں اور برساتی ریلوں سے دور رہیں۔
• 🚜 زراعت سے وابستہ افراد فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
• ☎️ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔