نورپورتھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل کےلینڈ ریکارڈ کی جمع بندی کو ہر طرح کی غلطیوں سے مبرا کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جاءے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی
نورپورتھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل کےلینڈ ریکارڈ کی جمع بندی کو ہر طرح کی غلطیوں سے مبرا کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جاءے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ رہے۔ عوامی سروے کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ ارباب بست و کشاد کو چاہیے کہ نورپور شہر کی اراضی کے ریکارڈ کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے سے پہلے جمع بندی کو از سر نو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک کرکے اس بات کی تسلی کرلی جاءے کہ اب اس میں کوئ غلطی کا امکان نہیں ہے تو اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جاءے تاکہ شہریوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی کوئ دشواری درپیش نہ رہے کیونکہ خدانخواستہ اگر متذکرہ بالا ریکارڈ اراضی میں کسی شہری کی اندارج کے حوالے سے کوئ غلطی رہ جاتی ہے تو پھر پھر طرح کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے لوگوں کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوتاہے۔ شہریوں کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نور پور شہر میں زیادہ تر اراضی ریکارڈ میں قسط واری نمبر شامل ہیں ، اسی طرح سے سڑک کی تعمیر اور مختلف نوعیت کے کلیموں کی وجہ سے بھی مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں نور پر شہر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے شہریوں کو کئ ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے تمام ضروری تقاضے پورے کرلیے جائیں تاکہ شہری ارباب بست و کشاد کے اس مستحسن اقدام سے بھرپورطریقے سے استفادہ حاصل کرسکیں۔