November 16, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی— ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی رینالہ خورد اور ایل آر بی ٹی ملتان روڈ لاہور کے باہمی تعاون سے احسان

IMG-20250713-WA0103

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی— ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی رینالہ خورد اور ایل آر بی ٹی ملتان روڈ لاہور کے باہمی تعاون سے احسان ہسپتال رینالہ خورد میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا درجنوں مریضوں نے شرکت کی، جنہیں مفت معائنہ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔اس کیمپ میں مریضوں کے آپریشن اور لینز کی فراہمی کے لیے بھی مکمل انتظام کیا گیا، تاکہ مستحق افراد کو بروقت علاج میسر آ سکے۔ یہ کیمپ علاقے میں فلاح عامہ کے جذبے کے تحت لگایا گیا، جس کا مقصد تحصیل رینالہ خورد کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا۔کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی صدر میڈم شبانہ عامر، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عامر سہیل، جنرل سیکرٹری میاں محمد وسیم اور سوسائٹی کے متحرک ارکان ، نعمان ارشد، عثمان شریف، اسامہ اسلم، مختار علی چشتی، محمد شبیر احمد، محمد رضوان، قاری مجیب الرحمان ۔ میڈم نوشین باجوہ اور دیگر ممبران نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت اور جذبہ خدمت کی بدولت یہ کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔عوامی سطح پر اس کاوش کو بھرپور سراہا گیا، اور شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ سوسائٹی کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان خدمات کو قبول فرمائے اور ان میں مزید برکت عطا فرمائے۔