انسداد دہشت گردی عدالت لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکار دلدار کے قتل کا مقدمہ
انسداد دہشت گردی عدالت
لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکار دلدار کے قتل کا مقدمہ
26برس بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر عبید عرف کے ٹو پر جرم ثابت
عدالت مجرم عبید کے ٹو کو مجموعی طور پر 40برس قید کی سزا سنادی
عدالت مجرم کو رینجرز اہلکار کے قتل میں عمر قید جبکہ مقتول کے ورثاء کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے
مجرم کو اقدا قتل میں دس سال اور زخمی ممتاز علی کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی ایکٹ میں مجرم کو 5برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے
ملزم عبید کے ٹو نے 1998 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکار دلدار کو قتل کردیا تھا، پولیس
مقدمے میں نادر شاہ اور عبید کے ٹو کو سزا 2002 میں سنائی گئی تھی
سزا کے وقت عبید کے ٹو مفرور تھا جسے 2015 میں نائن زیرو آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا
مقدمے میں ملوث نادر شاہ اور عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی
سزا کے خلاف ملزم عبید کے ٹو کی درخواست پر اعلیٰ عدالت نے ٹرائل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا