November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250712_135746

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *12 جولائی 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) پی ٹی آئی کا قافلہ رائے ونڈ پہنچ گیا، پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں، احتجاجی تحریک کیلئے رہنماؤں کا اجلاس جاری

🚨(2) علی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا

🚨(3) گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں: علی امین گنڈا پور

🚨(4) ژوب میں قتل ہونیوالے 9 پنجابی مسافروں کا مقدمہ درج، میتیں سپردخاک، فضا سوگوار

🚨(5) ژوب میں شہید غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا بھی انتقال ہوگیا

🚨(6) پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے: مولانا فضل الرحمان

🚨(7) کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم

🚨(8) اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

🚨(9) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج

🚨(10) ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفرآباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

🚨(11) معطل ارکان کیخلاف ریفرنس: حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

🚨(12) لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی، فلائٹ آپریشنز کے لیے خطرہ، نیا NOTAM جاری

🚨(13) اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، اسپیکر کے پی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا

🚨(14) آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیندوا ہلاک، مقدمہ درج

🚨(15) ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں: رانا تنویر حسین

🚨(16) سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری، 4 بینچز تشکیل

🚨(17) خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کنڈی

🚨(18) صرف پارلیمنٹیرینز لاہور جا رہے، گرفتاریاں ممکن نہیں: تحریک انصاف

🚨(19) انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے: وزیراعلیٰ بلوچستان

🚨(20) بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق

🚨(21) ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے

🚨(22) پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

🚨(23) ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

🚨(24) سلمان اکرم راجہ: “عمران خان کے بیٹے واپس آئیں گے، یہ ان کا بنیادی حق ہے”

🚨(25) تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ

🚨(26) کراچی: ریبیز زدہ گائے کے کسان کو کاٹنے کا واقعہ عالمی جریدے میں کیس اسٹڈی بن گیا

🚨(27) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کی شکایات پر نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی

🚨(28) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

🚨(29) حیدرآباد: شوہر نے بیوی کو کدال کے وار سے قتل کر دیا، خاتون کے رشتے داروں نے شوہر کو مار ڈالا

🚨(30) پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس پر حکومت و اپوزیشن نے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

🚨(31) بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

🚨(32) ایر_ان کی امریکا کو دھمکی: “مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں”

🚨(33) غ_ز_ہ: بھوک و افلاس، ہر 3 میں سے ایک شخص بھوکا سوتا ہے

🚨(34) پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال

🚨(35) حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر، جذباتی اظہار

🚨(36) کراچی: کھلے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

🚨(37) کراچی: والد کے انتقال پر سعودیہ سے آئے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ایک ڈاکو گرفتار

🚨(38) شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل

🚨(39) جڑواں شہروں کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ

🚨(40) پنجاب میں شدید گرمی اور حبس؛ مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود

🚨(41) فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم

🚨(42) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ58 ہزار 100 روپے ہوگئی

🚨(43) اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا

🚨(44) پی ٹی آئی پاکستان کی ’ترقی کی اڑان‘ کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

🚨(45) گلگت بلتستان: کالے ریچھ کے غیرقانونی شکار پر وفاقی وزیر کا سخت نوٹس

🚨(46) شزا فاطمہ کی گوگل ٹیم سے ملاقات، اے آئی کے فروغ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

🚨(47) پینٹاگون نے قطر میں ایر_انی حملے کی تصدیق کر دی، تباہی کی تصاویر جاری

🚨(48) ہاکی اولمپئنز کا مطالبہ: “ایشیا کپ بھارت سے منتقل کیا جائے”

🚨(49) امریکا: سیلاب زدہ ٹیکساس کا دیر سے دورہ کرنے پر صدر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

🚨(50) ایف آئی اے کے 2 اہلکار افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزا دینے پر گرفتار

🚨(51) گوادر بندرگاہ جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار

🚨(52) کراچی: پنجاب کالونی پر پانی و بجلی کی بندش پر احتجاج ختم

🚨(53) پنجاب میں موسلادھار بارش، بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی

🚨(54) وزیراعظم نے صدر کے استعفے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا

🚨(55) 15 سے زائد سرکاری اداروں کے نقصانات 59 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے

🚨(56) ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا

🚨(57) افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

🚨(58) انگلش کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

🚨(59) لکی مروت: پولیس کی بروقت کارروائی سے تھانے پر حملہ ناکام

🚨(60) مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف کے لیے درخواست دائر کی

🚨(61) “بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں” دفتر خارجہ

🚨(62) امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا

🚨(63) امریکی فیصلے پر یورپی یونین کا رد عمل: “جوابی اقدامات کریں گے”

🚨(64) سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق دبئی ایئرپورٹ پر مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار

🚨 (65) لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی