جھنگ آئی جی پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ اور ایس ایس پی ریجنل آفس سی سی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کھوسہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی CCD اور ایس ایچ او سی سی ڈی جھنگ اظہر خان بلوچ نے جرائم
جھنگ آئی جی پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ اور ایس ایس پی ریجنل آفس سی سی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کھوسہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی CCD اور ایس ایچ او سی سی ڈی جھنگ اظہر خان بلوچ نے جرائم پیشہ عناصر کو اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ یا تو وہ جرم کی راہ ترک کر دیں، یا پھر عبرتناک انجام کیلئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ سفارش چلے گی، نہ دباؤ اور نہ ہی کسی قسم کا لالچ مجرموں کو بچا سکے گا۔ ڈی ایس پی غضنفر گجر نے بتایا کہ سی سی ڈی کی تمام کارروائیاں انٹیلی جنس رپورٹس اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کی جاتی ہیں سیاسی اثر و رسوخ یا ذاتی پسند و ناپسند کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا جرائم میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سی سی ڈی کو پنجاب بھر سے کسی بھی سنگین جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ایس ایچ او اظہر خان بلوچ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے بعد ضلع بھر میں وارداتوں کا گراف کم ہوا ہے اور جرائم پیشہ افراد جرائم سے توبہ کر کے جرم کی دنیا کو خیر باد کہہ رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔علاوہ ازیں سی سی ڈی کی کارروائیوں کے بعد جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی پر کاروباری ،سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سی سی ڈی کے قیام کو حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے ایماندار افسران کی جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیوں کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔