November 26, 2026

*بورےوالا.* *ملتے ہیں اس جہان میں شاہکار کیسے کیسے.* *نواحی گاؤں 517 ای بی میں ایک شخص نے اپنے زندہ بھائی کو مردہ ثابت کرکے انتقال وراثت کی تصدیق بھی کروا لی.*

20250709_195004

*بورےوالا.*
*ملتے ہیں اس جہان میں شاہکار کیسے کیسے.*
*نواحی گاؤں 517 ای بی میں ایک شخص نے اپنے زندہ بھائی کو مردہ ثابت کرکے انتقال وراثت کی تصدیق بھی کروا لی.*

*ریونیو آفیسر نے زندہ شخص کو مردہ قرار دیے جانے کی کارروائی کی تصدیق کر دی.*

*مدثر ملک سکنہ 517 ای بی نے اپنے بھائی بابر ملک کو فوت شدہ ثابت کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کروائیں اور ریونیو آفیسر سے انتقال وراثت تصدیق کروا لیا.*

*متاثرہ شخص بابر ملک زندہ اور خود بھی صاحب اولاد نکلا جس پر طاہر نذیر پٹواری نے جعلی سازی کرنے والے مدثر علی اور اس کے معاونین طارق اور عبدالستار کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو اطلاع دی *