August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ریاستی وسائیل کو ذاتی مفادات اور اپنے بزنس کیلئے استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے ،ایم پی اے کے خلاف کاروائی کا آغاز۔

20240730_170303
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ریاستی وسائیل کو ذاتی مفادات اور اپنے بزنس کیلئے استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے ،ایم پی اے کے خلاف کاروائی کا آغاز۔

میلسی (محمدمختارسولگ)اینٹی کرپشن پنجاب میں سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے جہانزیب کھچی کے خلاف ذاتی مفادات اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو پروان چڑھانے کے لیے ریاستی وسائیل کے بے دریغ استعمال پر کاورائی آغاز کر دیاگیا۔ مبینہ ذرائع کے مطابق شہر ی کی دخواست پر ڈی۔جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔شہر ی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم۔پی۔اے وسابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی نے اپنے دور اقتدار 2018ء تا 2022ء میں ذاتی اور خاندان کی زرعی اراضی کو کمرشلائز کرنے اور اپنے رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو پروان چڑھانے کے لیے رفاع عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے بلا ضرورت میٹل سڑکیں اور پل بنوائے۔جس پر پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے۔ اس کی واضح مثال موضع ڈھوڈہ میں قائم موجودہ میلسی گارڈن،مدینہ سٹی اور گرین سٹی ہیں۔ اور موضع فدہ میں آئیڈیل سٹی،سلطان ٹاون اوراتفاق کمرشل سنٹر اوردیگر کالونیاں شامل ہیں۔کالونیوں کو پرموٹ کرنے کے لیے پر ملتان ایلیما سکول سے آئیڈیل سٹی تک سڑک بنائی گئی،اتفاق کمرشل سینٹر اور سلطان ٹاون کے سامنے سائیفن روڈ کو دو رویہ سڑک بنوائی گئی۔موضع ڈھوڈہ میں واقع میلسی گارڈن اور اس کے ملحقہ مدینہ سٹی، گرین سٹی اور ایک نئے ٹاون کے لیے وہاڑی روڈ سے شیر گڑھ روڈ تک کارپٹڈ روڈ جبکہ ریلوے اسٹیشن،آ ر۔سی۔ اے کالونی سے ڈھوڈہ روڈ تک روڈ کی تعمیر شروع کروائی گئی۔اب اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے کچھ کالونیاں فروخت کر دی گئی ہیں اور کچھ کی فروخت جاری ہے۔تھانہ سٹی کے سامنے نئی کالونی بنانے کے لئے روڈ نکالا گیا۔اسی طرح موضع فدہ میں واقع جہانزیب کھچی نے زرعی اراضی کو کمرشلائز کرنے کیلئے اس کے اندر سے 6 نئی سڑکیں نکلوائیں۔ اسکے علاوہ اپنے حواریوں کوخوش کرنیکے لئے زیادہ آبادی والے فاؤں نظر انداز کرکے صرف ایک گھر یا ڈیرہ کو بھی دو سےدس کلو میٹر تک میٹل روڈ بنائے گئے جں پر ہفتوں بعد کوئ گاڑی نظر آتی ہے جبکہ حقیقی طور پر قابلِ مرمت سڑکیں کھنڈرات اور گڑھوں کی شکل میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی سابق صوبائی وزیر و ایم،پی،اے جہانزیب خان کھچی کے بھائی ایم۔این۔اے اورنگ زیب خان کھچی سمیت دیگر افراد کے خلاف شہری کی درخواست پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوچکا ہے۔میڈیا نے موقف کے لیے ایم۔پی۔اے جہانزیب کھچی کے نمبر 0300-7729002 پر رابطہ کیا مگر فون بند پایا گیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0