دل کی بات خ ح شہزاد ڈنگ ٹپاؤ پروگرام
دل کی بات
خ ح شہزاد
ڈنگ ٹپاؤ پروگرام
حکومتیں اپنے شہریوں کو صحت تعلیم۔ انصاف۔امن وامان دینے کے کئی ایک اقدامات کرتی ھیں۔اور یہ کوئی حکومت کا عوام پر احسان نہیں ھوتا بلکہ حکومت وقت کا یہ فرض ھوتا ھے۔کہ وہ اپنی عوام کو تعلیم ۔صحت۔انصاف۔اور تحفظ اور روزگار کے مواقع مہیا کرے جہاں اسکی عوام امن سکون کے ساتھ رہ سکے۔پاکستان ان بدقسمت ممالک میں شامل ھے جو اسکے بعد ممالک آزاد ھوئے اور آج وہ پاکستان سے کہیں آگے ھیں بلکہ چین جوکہ ایک سال بعد میں آزاد ھوا اج ھم ھر چیز میں چین کے محتاج ھیں اور چین اس وقت سپرپاور کے دروازے پر دستک دے رھا ھے اور موجودہ سپرپاور کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ھیں کہ چین کا مقابلہ کیسے کرے۔یقنا چین کی حکومت نے ایمانداری اور محنت سے عوام کے لیے دن رات کام کیا اور آج چین ایک سپرپاور ھے جبکہ ھمارے حکمرانوں نے دن رات اپنے محلات۔فلیٹ بنانے میں لگائے اور آج نتیجہ اپ کے سامنے ھے۔آج ھم صرف بھٹو اور شریف خاندانوں کی بات کرتے ھیں لیکن جو ان سے پہلے تھے وہ بھی ماشاءاللہ تھے۔بحرحال اس وقت ونڈ کے کھاؤ والی پالیسی بڑی کآمیاب جارھی ھے کہ دو صوبوں کے وزیر اعلی۔دو صوبوں کے گورنر۔سینٹ کا چیرمین۔اور پھر سب سے بڑا عہدہ بحثیت سربراہ مملکت صدر بھی پی پی پی کے پاس ھے اور ایک صوبے کی وزیراعلی۔وزیراعظم۔سیپکر اسمبلی۔اور تمام بڑی وزارتیں ن لیگ کے پاس ھیں۔پی ٹی آئی بھی اقتدار میں شامل ھے۔ایک صوبہ انکے پآس ھے۔ جے یو آئی اور دیگر چھوٹی جماعتیں اپوزیشن میں بیھٹا دیں تاکہ کوئی بل پاس ھونے سے نہ رک سکے۔آج ھم پنجاب کی بات کریں تو وزیر اعلی اس وقت شخصی حکومت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کررھی ھیں۔اور درباری بھی خوب بہتی گنگا میں نہا رھے ھیں۔نت نئے پروگرام سے بیوروکریسی کی چاندی ھوجاتی ھے کہ ایک پروگرام ابھی ختم نہیں ھوا دوسرا شروع ھوگیا۔پہلے پروگرام کے فلکس ابھی لگانے والے پڑے تھے کہ نئے پرنٹ ھوکر آگے۔افسران کے لیے یہ کمائی کا بہترین ذریعہ ھے۔نہ کوئی پوچھنے والا کہ کتنے فلکس لگائے تھے نہ کوئی گننے والا خود ھی لگوانے ہیں خود ھی اتروانے ھیں خود ھی بل پر سائن کرنے ھیں۔اس وقت ینجاب میں تعلیم کو فار سیل کرنے کے بعد صحت کا پروگرام غرق کرنے کا انجنڈہ چل رھا ھے۔ٹیچنگ ہسپتال۔بو یو ایچ۔ار ایچ سی سب برائے فروخت ھے۔اور شرط صرف ایک ھے کہ نمایاں جگہ پر وزیر اعلی کی تصویر ھونی چاھے۔گزشتہ دنوں ایک پروگرام جس کا بڑا شور ھے اور فیز ون ٹو تری آگیا ھے وہ ھے کلینک آن وہیلز ۔گھر کی دہیلز پر صحت کی سہولت پنچانا۔دو دن بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔بالکل این جی اوز کی طرح کسی چوھدری وڈیرے کے ڈیرے پر کیمپ لگا کر مساجد میں اعلان کرواکے مریضوں کو چیک کرنے اور ادویات دینے کا پروگرام ھے۔اب ھوتا کیا ھے تقریبا چھ افراد ھوتے ھیں ایک کیمپ میں اور ایک کیری ڈبہ۔ ڈراہیور دوتین چکر میں عملہ لے آتا ھے۔پھر اعلان کرواتا ھے۔اور پھر آن لائن سارے ملکر مریضوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں۔جو بھی مریض آئے لاؤ جی شناختی کارڈ ۔ڈیٹا چڑھا کر پوچھا جاتا ھے کہ کیا بیماری ھے۔جب مریض بیماری بتاتا ھے تو 50%لوگوں کو یہ جواب ملتا ھے کہ اسے الائیڈ ہسپتال لے جاؤ۔باقی کے لیے پیناڈول۔اور چند ایک دیگر ادویات میں سے ھی علاج کیا جاتا ھے۔جبکہ کچھ این جی اوز روازنہ ایسے کیمپ لگاتی ھیں۔اس سے بہتر سہولیات۔ٹیسٹ۔الٹراساؤنڈ وغیرہ بھی مفت کرتی ھیں۔آپ یقین کریں دو دن کے کیمپ میں پہلے دن جب لوگوں کو پتہ نہیں تھا کافی غریب لوگ آئے لیکن آگلے دن صرف پانچ مریض آئے اور عملہ کتنا تھا چھ۔یعنی ھر ایک نے ایک ایک مریض بھی نہیں دیکھا اور اس ایک کیمپ کے اخراجات اللہ تعالی بہتر جانتا ھے کتنے ڈالتے ھیں۔اب ھونا یہ ھے کہ روزانہ سینکڑوں افراد کا ڈیٹا جارھا ھے کہ یہ چیک ھوگے ھیں اور وزیر اعلی کے سامنے جب ہزاروں لاکھوں افراد کآ ڈیٹا جائے گا تو پھر انہوں نے تو خوش ھوکر فیز فور شروع کرنے کا آدڈر دے دینا ھے۔ہاں جب کہیں کوئی کاروائی ڈالنی ھوتو خصوصی طور پر بھی انتظام کرکے الٹراساؤنڈ۔وغیرہ کا اہتمام کرکے رونق کؤ دوبلا بھی کرلیا جاتا ھے۔تو خدا راہ قومیں ایسے ترقی نہیں کرتیں۔ڈنگ ٹپاؤ پروگرام چھوڑ کر کم از کم اگلے تیس سال کو مدنظر رکھکر پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔عوام کا پیسہ ایک تصویر کی خاطر ضائع نہ کریں۔اب آپ کے پاس پاکستاں سے لے کر دبئی۔لندن تک سب کچھ ھے اور کیا چاھے۔؟؟؟؟کچھ غریب عوام کے لیے اور اپنے مرحومین کی بخشش کے لیے اپنی آخرت سنوارنے کے لیے بھی کچھ کرلیں۔دولت۔شہرت کسی کام کی نہیں آپ نے دیکھا حمیرہ اصغر دولت شہرت کے پیھچے بھاگتے بھاگتے کہاں پنچ گی۔کچھ بھی ہاتھ نہیں ایا۔اللہ تعالی ھمیں ہدایت دے اور صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے