*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر صدارت ریونیو افسران کی کار کردگی کا جائزہ اجلاس ۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیاء اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ
*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر صدارت ریونیو افسران کی کار کردگی کا جائزہ اجلاس ۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیاء اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے آبیانہ ،مالیانہ ،زرعی انتقالات ،ریونیو افسران کی کار کردگی سمیت دیگر محصولات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان نے ریونیو افسران کو ہدائیت کی کہ سو فیصد ریونیو ریکوری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے اقدامات کریں ۔