خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر نے ایکس سینیٹر ڈاکٹر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر نے ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے ہمراہ جامع مسجد زراعت کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مولانا عبدالجبار نے مسجد کے نمازیوں اور دیگر احباب کے لیے دعائے خیر کرائی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت خوشاب عبدالماجد خان، ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود،اہلِ علاقہ اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ اس مسجد کا سنگِ بنیاد بھی ڈپٹی کمشنر خوشاب جناب جہانزیب حسین لابر نے ہی رکھا تھا، جبکہ یہ مسجد تقریباً چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی ہے۔