سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لیے نقد انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری۔آئی جی پنجاب کی ہدایات پر آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے پولیس افسران میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں آر او سی سی ڈی بابر جاوید جوئیہ اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق شامل ہیں۔
آر اوز پنجاب ہائی وے پٹرولنگ فرخ سہیل سندھو، اسپیشل برانچ اوصاف صفدر اور ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ بھی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل ۔
آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف، اے ایس پی عبدالغفار، اے ایس پی واحد بخش اور اے ایس پی محمد وقار کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اے ایس پی عروج طارق اور اے ایس پی جیا نشاء علی بھی نقد انعامات سے سرفراز ہوءے۔ اس موقع پر آر پی سرگودھا رینج کا کہنا تھا کہ
پولیس افسران کی حوصلہ افزائی سے ان میں خدمت کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔