*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی وینس چوک اور لاری اڈہ میں سرکاری دکانوں کی کرایہ کے لئے نیلامی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کامران بشیر ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر سمیت انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرایے کا تعین مارکیٹ ریٹ کےمطابق کیا گیا ہے لوگوں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر انجمن تاجران کے نمائندوں کی موجودگی میں نیلامی میں کرایہ پر دکانیں دی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری عبد الوحید بھلر سمیت دیگر عہدیداران نے کاروباری حضرات کو میرٹ اور شفافیت پر نیلامی کے ذریعے دکانیں دینے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا شکریہ ادا کیا ۔