November 18, 2026

جھنگ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ مافیا کی چاندی، اے سی جھنگ کا برق رفتار چھاپہ، ٹھیکیدار سمیت 3 افراد گرفتار

IMG-20250709-WA0141

جھنگ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ مافیا کی چاندی، اے سی جھنگ کا برق رفتار چھاپہ، ٹھیکیدار سمیت 3 افراد گرفتار

جھنگ: عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے موٹر سائیکل اور کار اسٹینڈ پر شہریوں سے ناجائز اضافی رقم بٹورنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہو گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئےڈی ایچ کیو ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران عملے کو شہریوں سے مقررہ نرخ سے زائد وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود یاسرمنظور،آصف شاہ سمیت تین افراد کو پولیس کے حوالے کر کے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

شہری حلقوں کی جانب سے اس کارروائی کو سراہا جا رہا ہے اور شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ اسٹینڈز پر برسوں سے جاری لوٹ مار کے خلاف یہ پہلا مؤثر قدم ہے۔ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لینا خوش آئند ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں لوٹ مار، بدعنوانی اور عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ بھی اس قسم کے عناصر کے خلاف بلا امتیاز