تلمبہ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ بن گیا، خواتین کا استحصال جاری
تلمبہ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ بن گیا، خواتین کا استحصال جاری
تلمبہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت دی جانے والی مالی امداد کی تقسیم میں سنگین بے ضابطگیاں اور کھلی کرپشن سامنے آئی ہے۔ مستحق خواتین سے انگوٹھے لگوا کر ان کی رقوم خود نکالنے اور رشوت کے بغیر پیسے نہ دینے کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈوائس آپریٹرز نے باقاعدہ چٹی دلال رکھے ہوئے ہیں جو امداد لینے والی خواتین سے باہر ہی بات چیت کر کے “سودا” طے کرتے ہیں۔ جو خواتین رشوت نہیں دیتیں، ان کی بائیومیٹرک یا ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر کی جاتی ہے یا انہیں بار بار واپس بھیجا جاتا ہے۔
ایک متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے بتایا
کہ ہم غریب عورتیں گھنٹوں دھوپ میں کھڑی رہتی ہیں، اگر رشوت نہ دیں تو ہمارے شناختی کارڈ آگے نہیں بڑھتے
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے
انجامِ گلستاں کیا ہوگا
چوہدری ظفر علی تگہ روز نامہ بدلتا زمانہ مَکس نیوز چینل نائب صدر پریس کلب رجسٹرڈ تلمبہ