پیپلز پارٹی کے وضاحتی بیان پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل۔
پیپلز پارٹی کے وضاحتی بیان پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل۔
جہاں آگ لگتی ہے، دھواں وہیں سے اٹھتا ہے۔امجد علی خان نیازی
اسلام آباد (نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے حالیہ وضاحتی بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے آفس ہولڈ کرنے سے متعلق دیا گیا بیان بذاتِ خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ امجد علی خان نیازی نے کہا، “آخر ایسی کیا مجبوری پیش آئی کہ پیپلز پارٹی کو اس اہم آئینی معاملے پر وضاحت دینا پڑی؟ کیا پس پردہ کچھ چھپانے کی کوشش ہے؟ کیونکہ جہاں آگ لگتی ہے، دھواں وہیں سے اٹھتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب ایک سیاسی جماعت کے بجائے ایک “کمپنی” کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کی سیاست کو عمران خان نے اپنی جدوجہد سے تقریباً ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باشعور عوام جانتی ہے کہ کس طرح ایک جماعت کے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ، “انشاءاللہ خان صاحب جلد قید سے باہر آئیں گے اور حقیقی آزادی کی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔