November 16, 2026

صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔نیئر بخاری

IMG-20250708-WA0191

صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔نیئر بخاری

قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں،قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کے ذریعےہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی۔