November 16, 2026

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چھےماہ مکمل. میلسی شہر میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں برقرار. ایک ہزار سے زائد ورکرز کی تعیناتی کادعوی لیکن صفائی عملہ کسی بھی علاقے میں ریگولر تعینات ناہوسکآ.

20250707_144057

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چھےماہ مکمل. میلسی شہر میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں برقرار. ایک ہزار سے زائد ورکرز کی تعیناتی کادعوی لیکن صفائی عملہ کسی بھی علاقے میں ریگولر تعینات ناہوسکآ.

میلسی(محمدمختارسولگی) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےقیام کو چھےماہ مکمل ہوگئے۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود میلسی شہر میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک ہزار سے زائد ورکرز کی تعیناتی کادعوی’کیا جارہا ہے، لیکن صفائی عملہ کسی بھی علاقے میں ریگولر تعینات ناہوسکآ. وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شہروں دیہاتوں میں یکساں صفائی نظام کےلئے بنائی گئی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میلسی میں مکمل ناکام ہے چھے ماہ سے زائد کاعرصہ گزارنے کےباوجود تاحال میلسی کےشہری حکومت پنجاب کےویژن کےمطابق مثالی صفائی ستھرائی سےمحروم ہیں. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے دعوی کیاتھاکہ ایک ہزار سے زائد ورکر اور سٹاف تحصیل میلسی میں بھرتی کیاجائے گا. لیکن اب تک ناقص کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ مطلوبہ تعداد پوری ناہے یا بوگس بھرتیاں کی گئی ہیں. تحصیل بھر میں ناقص صفائی کےانتظامات الگ ہیں اور کمپنی کی جانب سے شہری علاقوں میں وارڈسطح پر بھی ریگولر عملہ صفائی تعینات نہیں کیا. مخصوص و محدود عملہ مختلف علاقوں صفائی کرتانظرآتاہے. ایک وارڈ میں تین سے چار روز بعد جب شکایاتیں موصول ہوتی ہیں تب عملہ صفائی پہنچتاہے. ایک دن صفائی کےبعد دوبارہ پھرغائب ہوجاتاہے .ویسٹ منیجمنٹ کی اس بدنیتی پر میلسی کےشہری تشویش کااظہار کرتےہیں. سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کمشنر ملتان سے اپیل کی جاتی ہے کہ میلسی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی عملہ تعینات کیاجائے. تمام گلی محلوں بازاروں میں یکساں صفائی کےانتظامات کئے جائیں.