November 16, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرائیکی وسیب ،نامور قلمکارہ ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سالگرہ کی اسلام آباد سمیت سرائیکی وسیب

IMG-20250708-WA0139

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرائیکی وسیب ،نامور قلمکارہ ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سالگرہ کی اسلام آباد سمیت سرائیکی وسیب میں تقریبات منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان تقریبات میں انہیں جنم دن کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ سرائیکی وسیب کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر سعدیہ کمال کا آبائی علاقہ احمد پور شرقیہ /بہاولپور ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال اے پی پی سے وابستہ ہیں اور سرائیکی زبان کی انچارج کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔ آپ پی ایف یو جے ورکرز کی صدر کی حیثیت سے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتی ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لیے بطور سینیئر نائب صدر گرانقدر خدمات سرانجام دے چکی ہیں ۔ آپ اپنی پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کی وجہ سے علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔