November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250707_144057

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *07 جولائی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) آپریشن سندور ناکام رہا، جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

🚨 (2) دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل

🚨 (3) آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بھارت کے بیرونی حمایت کے الزامات حقائق کے منافی ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا این ڈی یو میں خطاب

🚨 (4) لیاری حادثہ: کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سربراہ ایس بی سی اے معطل

🚨 (5) کراچی میں 586 مخدوش عمارات ہیں، کمشنر کو سروے کی ہدایت دیدی، سعید غنی، جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ دینے کا اعلان

🚨 (6) پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

🚨 (7) وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف

🚨 (8) وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

🚨 (9) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا شان دار آغاز، انڈیکس  کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم

🚨 (10) وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف

🚨 (11) حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

🚨 (12) پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم

🚨 (13) خیبرپختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

🚨 (14) مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم

🚨 (15) نواب شاہ: 19 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر روہڑی کینال میں ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب گیا

🚨 (16) جیکب آباد: غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، پڑوسی زخمی

🚨 (17) فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہو گئی

🚨 (18) لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

🚨 (19) کراچی: منگھوپیر میں پسند کی شادی پر گھر میں فائرنگ، ماموں، بھانجا قتل، ایک ماموں زخمی، ملزمان لڑکی کو لیکر فرار

🚨 (20) خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار

🚨 (21) خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلیے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی

🚨 (22) راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

🚨 (23) سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کا دوبارہ آغاز کردیا، دفتر خارجہ

🚨 (24) لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا

🚨 (25) 26 اراکین ڈی سیٹ ہوسکتے ہیں احتجاج حق ہے مگر کرسیاں مارنا احتجاج نہیں، اعظم تارڑ

🚨 (26) غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والے کیوں نہیں، ملک احمد خان

🚨 (27) کمپٹیشن کمیشن کی کارٹل اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں

🚨 (28) وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

🚨 (29) کراچی میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار، مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے برسے گا

🚨 (30) لاہور: کار چلانے والے 13 سالہ بچے سے گاڑی بے قابو، ایک شخص جاں بحق، کمسن ڈرائیور پکڑا گیا

🚨 (31) کراچی میں ریس کے دوران موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

🚨 (32) یو اے ای میں
پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی مسائل ہیں، وزیر داخلہ

🚨 (33) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، شہری ہوشیار رہیں

🚨 (34) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ، وارننگ جاری

🚨 (35) مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ

🚨 (36) تربیلا اسپل وے کھولنے سے دریائےسندھ میں سیلابی صورت حال، کئی علاقے متاثر

🚨 (37) حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ

🚨 (38) سانحہ سوات: ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جانے سے روکا لیکن وہ پیچھے کی طرف سےچلے گئے، کمشنر مالاکنڈ

🚨 (39) برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت

🚨 (40) چاہت فتح علی خان نے ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی، دو زبانیں سکھانے کا اعلان

🚨 (41) گوجرخان: محکمہ وائلڈلائف کا چھاپہ، غیرقانونی طور پر رکھاگیا افریقی شیر برآمد

🚨 (42) وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

🚨 (43) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اگست میں جاپان کا دورہ کریں گی

🚨 (44) شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت

🚨 (45) آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی ہے، نکال کر پھینک دیں: سپیکر پنجاب اسمبلی

🚨 (46) آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے: رانا ثنا اللہ

🚨 (47) پاکپتن ہسپتال میں بدنظمی، غفلت اور شکایات پر ایکشن جاری، ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🚨 (48) متنازع پیکا ایکٹ کیس، حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

🚨 (49) محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا؛ ٹرمپ کا نیا یوٹرن اور نئی دھمکی

🚨 (50) بلوچستان: نصیرآباد ہائی وے پر بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

🚨 (51) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

🚨 (52) سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم کی این ڈی ایم اے اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

🚨 (53) سندھ میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

🚨 (54) قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا

🚨 (55) شیخہ اسماء پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

🚨 (56) محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین

🚨 (57) ’یہ پاکستانی فٹبال کا چہرہ ہیں‘، سوشل میڈیا پر 20 سالہ پاکستانی خاتون فٹبالر لیلیٰ بنارس کے چرچے

🚨 (58) شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے سربراہ مقرر

🚨 (59) کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی

🚨 (60) چیف الیکشن کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، ترجمان

🚨 (61) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز : بابر اعظم، رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

🚨 (62) کراچی: لیاری حادثے کے بعد ٹیمیں خستہ حال عمارتیں گرانے پہنچ گئیں

🚨 (63) ایف بی آر اور آئی بی کے ٹیکس چوری و ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے، 178 ارب کی ریکوری

🚨 (64) کراچی: 5 کروڑ روپے چوری کے مقدمے میں گھریلو ملازمہ کی درخواست ضمانت مسترد

🚨 (65) قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

🚨 (66) شمالی عراق میں غاروں کی تلاشی کے دوران میتھین گیس کے اثر سے 8 ترک فوجی جاں بحق

🚨 (67) بھارت میں برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس بندش کے ایک دن بعد بحال

🚨 (68) ٹیکساس میں سیلاب سے اموات 78 تک جاپہنچیں، سمر کیمپ سے لاپتا لڑکیوں کی تلاش جاری

🚨 (69) اس را_ئیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا: ایر_انی صدر نے تفصیلات بیان کردیں

🚨 (70) بھارت: خاتون فاریسٹ افسر نے 18 فٹ لمبےکنگ کوبرا کو باآسانی پکڑکر سب کو حیران کردیا

🚨 (71) کراچی: نو بیاہتا لڑکی شوہر کے مبینہ ’بہیمانہ تشدد‘ کے بعد کوما میں چلی گئی

🚨 (72) اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق