راؤ محمد ظفر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ خالد وقاص
راؤ محمد ظفر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ خالد وقاص
مرحوم نے انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ راؤ محمد ظفر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، دیانت دار اور درد مند رہنما تھے، جنہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، انہوں نے الخدمت میں اپنی زمہ داریاں نہایت خلوص، محنت اور جذبے سے سر انجام دیں اور ان کی خدمات بلا شبہ غیر معمولی اور قابل تقلید تھیں، وہ ہمارے شفیق استاد تھے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انکی تمام نیکیوں اور کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین