November 16, 2026

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 78 فلسطینی شہید۔

IMG-20250706-WA0095

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 78 فلسطینی شہید۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 78 فلسطینی شہید
امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ جنگ بندی تجویز پر بات چیت کے لیے مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی، حماس کی تجویز میں تبدیلیوں کی درخواست قبول نہیں ہے لیکن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ نہیں بتایاگیا کہ کن تبدیلیوں کی درخواست کی گئی ہے۔حماس پہلے ہی غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کرچکی ہے۔